ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نیجر پولیس کے آپریشن میں 57 بوکوحرام جنگجو ہلاک

نیجر پولیس کے آپریشن میں 57 بوکوحرام جنگجو ہلاک

Tue, 11 Apr 2017 18:13:37    S.O. News Service

نیامی،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک نیجر کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے تازہ آپریشن میں مذہبی شدت پسند گروپ ’بوکو حرام‘ کے 57 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔ نیجر وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’بوکو حرام‘ کے خلاف یہ آپریشن جنوب مشرقی علاقے دیفا میں گذشتہ شب کیا گیا۔آپریشن کے دوران جوسکیرو کے مقام پر دہشت گردوں کے جوابی حملے میں 15 فوجی اور دو عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور فوج کیتازہ آپریشن میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 57 جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد ایک ٹیوٹا پیک اپ، مارٹر گولے، دو میزائل، پانچ خود کار بندوقیں، 20 کلاشنکوفیں اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔خیال رہے کہ ’بوکو حرام‘ نامی شدت پسند گروپ گذشتہ سات سال سے نیجر میں اسلامی حکومت کے قیام کے لیے سرگرم ہے۔کئی شہروں میں بوکو حرام کی کارروائیوں میں اب تک 15 ہزار شہری جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ بوکوحرام کے جنگجو نائیجیریا، کیمرون اور چاڈ میں بھی پھیل رہے ہیں۔
 


Share: